جون 2020 میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک

جون 2020 میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق جون کے دوران ترسیلات زر میں50.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق جون 2019 میں 1،636.4 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ترسیلات زر میں6.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد رواں سال ترسیلات زر 23،120.7 ملین ڈالر کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مارچ تا جون 2020 میں ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے نسبت 7.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >