ٹک ٹاک پر دوستی کا انجام، لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

لاہور میں ٹک ٹاک پر بننے والے دوست سے ملنے گئی لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی

لاہور میں لڑکی کو ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا، لڑکے سے دوستی کرنے والی لڑکی کو دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا.

متاثرہ لڑکی نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ ملت پارک میں درخواست دے دی جس میں موقف اپنایا کہ 20 دن پہلے شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی، شیراز کے بلانے پر سمن آباد پہنچی تو اس نے گاڑی میں بیٹھنے کا کہا.

گاڑی میں بیٹھنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی میں شیراز کے دو دوست بھی تھے، جن سب نے ملکر گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی.

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے، میڈیکل کرانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >