روزگار کے لیے سعودی عرب جانے والا پاکستانی ماڈل بن گیا

پاکستانی نوجوان کیلئے نوکری کے دروازے ایسے کھلے کہ وہ خود حیران رہ گیا،جی ہاں سعودی عرب میں روزگار کی تلاش کیلئے جانے والا چوبیس سالہ وقاص فیشن ماڈل بن گیا۔

سعودی میڈیا سے گفتگو میں وقاص نے بتایا کہ وہ چار سال  قبل روزی کی تلاش میں سعودی عرب آیا تھا اور اس وقت کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کی کہی گئی بات سچ ثابت ہوجائے گی۔

وقاص نے بتایا کہ اس  نے ایک روز اپنے دوست فیصل کو فوٹو سیشن کی تصاویر ایڈٹ کرتے دیکھا تو اپنے شوق سے آگاہ کیا کہ وہ بھی بچپن سے اس شعبے میں کام کرنا چاہتا تھا لیکن پاکستان میں کبھی موقع نہیں ملا۔

وقاص کا کہنا تھا کہ اس کی بات سن کر اس کے دوست نے تجویز دی کی کہ وہ میری تصویر بنائے گا تاکہ اس کا پورٹ فولیو کسی کو بھیج سکے،جس کے بعد دوست نے میری تصویر بنائی اور متعلقہ شخص کو بھیج دی، پھر بعد میں وہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کر دی گئی اور اسے صارفین اور ایڈور ٹائزنگ سے متعلقہ لوگوں نےبھرپور سراہا،اس طرح میرے اس شعبے کے اداروں کے ساتھ معاہدے طے پا گئے اور میرا بچپن کا خواب پورا ہو گیا۔

وقاص نے کہا کہ تصور میں بھی نہیں تھا کہ اس کی تصویر سوشل میڈیا پر اس طرح وائرل ہوگی اور وہ جلد ہی اس شعبے سے منسلک ہوکر اپنا خواب پورا کرسکے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >