ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس،سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ایک اور ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے، عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین پر چار اگست کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے تمام ملزمان کو چار اگست کو طلب کر لیا ہے،اس سے قبل آج ہی احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی تھی۔

دوران سماعت عدالت نے آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی استدعا پر سماعت اکیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے سابق صدر کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔سابق صدر زرداری نے پارک لین ریفرنس میں بریت کی درخواست کردی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >