وزیراعظم، آرمی چیف،چیف جسٹس نے تاریخ رقم کردی،پاکستانی پرامید ہیں،کامران خان

پاکستان بہتری کی جانب جا رہا ہے، نجی ٹی وی کے میزبان اور تجزیہ کار کامران خان نے ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کئی شاندار خبریں ہیں، اللہ کی مدد شامل ہے، پاکستانی اب ناامیدی کا لبادہ اتار پھینک رہے ہیں۔

کامران خان نے اپنے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کنسٹرکشن مراعاتی پیکج، ملکی زرمبادلہ، اسٹاک مارکیٹ سمیت  عوام کیلئے کئی اہم خبریں اور خوشخبریاں سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن پیکج کامیابی کی جانب بڑھ رہاہے، معیشت میں بہتری کے آثار ہر جانب نمایاں ہورہے ہیں۔ پاکستان کے کاروبار اور معیشت میں بہتری نظر آرہی ہے۔

کئی شاندار خبریں ہیں اللہ تعالی کی مدد شامل حال ہے پاکستانی ناامیدی کا لبادہ اتار پھینک رہے ہیں…

کئی شاندار خبریں ہیں اللہ تعالی کی مدد شامل حال ہے پاکستانی ناامیدی کا لبادہ اتار پھینک رہے ہیں کنسٹرکشن پیکج کی زبردست پیزیرائئ شاندار بینکنگ کاروبار بیورکریسی اصلاحات پیکج کی آمد آمد اسٹاک مارکیٹ بارہویں دم مسلسل اضافہ جون میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیجا.

Posted by Pakistan Tehreek-e-Insaf on Monday, 13 July 2020

تعمیرات کے حوالے سے بینکنگ کا دروازہ پہلی بار کھل رہا ہے،بینکنگ کاروبار کا شاندار پیکج بھی آرہا ہے،کنسٹرکشن مراعاتی پیکج،کمرشل بینک گھروں کی فلیٹ کی تعمیرات اور خریداری کیلئے صرف پانچ سے سات فیصد معمولی شرح سود پر قرضے دیں گے۔  پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہاہے۔ تعمیراتی اجازت کیلئے ہر صوبے میں ون ونڈو آپریشن ہوگا۔

سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے ہر مسئلہ آن لائن حل ہوگا، ہرکام کی منظوری کیلئے مقررہ وقت طے ہوگا، ٹیکس کم کردیئے گئے ہیں صوبے بھی اس پر عمل کرینگے۔

کامران خان نے کہا کہ عوام کاروبار کیلئے پراعتماد ہو رہے ہیں، ناامیدی ختم ہورہی ہے، شرح سود بھی کم ہوکر سات فیصد رہ گئی ہے، جو ایک بہترین صورتحال ہے، اسٹاک مارکیٹ بارہ دن سے بڑھ رہی ہے، ان بارہ کاروباری دنوں میں مارکیٹ میں چھبیس سو اسی پوائنٹس اضافہ ہوا،  بیرون ملک پاکستانی ریکارڈ زر مبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں۔

یہ ایسے وقت میں ہورہاہے جب پاکستان کو زرمبادلہ کی شدید ضرورت تھی، اسٹیٹ بینک کے مطابق پچھلے مالی سال اوورسیز پاکستانیوں نے اب تک کی سب سے زیادہ تئیس ارب بارہ کروڑ ڈالر ترسیلات زر بھیجیں، رواں سال جون میں تقریباً ڈھائی ارب ڈالر بھیجیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >