اگر عمران خان کے والد ایماندار نہیں تھے تو ایماندار شخص کو ڈھونڈنے کیلئے خوردبین کی ضرورت پڑ سکتی ہے:مجیب الرحمان شامی

بلاول بھٹو کے وزیراعظم کے والد محترم پر کرپشن کے الزام پر جانیے ان کو جاننے والی نامور صحافی مجیب الرحمان شامی کا ردعمل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نہ صرف حکومت کو کرپٹ قرار دیا بلکہ وزیراعظم عمران خان کے والد محترم اکرام اللہ نیازی پر بھی بدعنوانی کا الزام لگا دیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے اپنا ردعمل دیا کیونکہ وہ اکرام اللہ نیازی کے قریبی دوستوں میں سے تھے۔

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اکرام اللہ نیازی میانوالی کے باعزت گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے خاندان کی تحریک پاکستان گرانقدر خدمات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے دادا کا نام عظیم تھا جو کہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھے۔

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ عمران خان کے دادا زمیندار شخص تھے جن کے پاس زرعی کے ساتھ ساتھ کمرشل اراضی بھی موجود تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے والد محترم اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئر تھے جو کہ لندن کے امپیریل کالج سے پڑھے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اکرام اللہ نیازی ڈاکٹر مبشر حسن کے ہم جماعت تھے،اور انتہائی ذہین، دیانتدار، بااصول شخص تھے جو کہ سیاسی اعتبار سے بھی اہمیت کے حامل تھے، مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ عمران خان کے والد کا نواب آف کالا باغ سے سیاسی مخالفت کی بنا پر تصادم بھی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سارے سیاسی منظر نامے میں اکرام اللہ نیازی اور ان کے بھائی محترمہ فاطمہ جناح کے حامی تھے اور ان کے پکے اور سچے پیروکاروں میں سے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب موجودہ حکومت یعنی نواب آف کالا باغ سے سیاسی مخالفت ہوئی تو انہوں نے خود سرکاری نوکری سے استعفیٰ دیا نہ کہ ان پر کسی قسم کی بدعنوانی کا کوئی الزام تھا۔

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اگر کوئی اکرام اللہ نیازی پر بددیانتی کا الزام لگاتا ہے تو پھر حیرانی کی بات ہے کہ پیچھے ایماندار اور دیانتدار شخص کون بچتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسی الزام تراشی کرتا ہے تو ایماندار شخص کو ڈھونڈنے کے لیے خوردبین کی ضرورت پڑ سکتی ہے کیونکہ ویسے تو ان کی ایمانداری کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اکرام اللہ نیازی پر الزام لگاتا ہے کہ وہ بد دیانت تھے تو اس کے لیے یہی کہنا چاہیے کے اپنی نادانی پر پچھتائے کیونکہ وہ بذات خود سیاست دان نہیں تھے۔ اب اگر کوئی سیاست دان ان پر الزام تراشی کرتا ہے تو وہ بلا جواز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے مخالفت کرنی ہے تو کریں آپ عمران خان پر الزام لگائی وہ آپ پر الزام لگائیں مگر جھوٹ سے اپنی زبانوں کو آلودہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں سختی سے ان پر لگے الزامات کی تردید کرتا ہوں یہ الزامات 100 نہیں بلکہ ایک ہزار فیصد غلط ہے۔

  • If Shami is corrupt or if Shami is lifafa, then we should not believe any of his stories. This is bad that we accept what suits us and we reject what we do not like by saying that he is the biggest Lifafa. Lets not be hypocrites.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >