سینیٹر کرشنا کماری کی سوشل میڈیا پر جاری”میری پہلی تنخواہ”کے ٹرینڈ پر پوسٹ وائرل

 

سینیٹر کرشنا کماری کی سوشل میڈیا پر”میری پہلی کمائی” کے حوالے سے نوجوانوں کی ہمت بندھانے کیلئے ایک پوسٹ ہزاروں پر بھاری۔

اقلیتی سیٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والی ایوان بالا کی رکن کرشنا کماری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر چلنے والے نئے ٹرینڈ میری پہلی کمائی کے حوالے سے بتایا۔

کرشنا کماری یعنی (کشو بائی) کی کہانی اتنی ڈھارس بندھانے والی اور نوجوانوں کو ہمت دینے والی ہے کہ ان کی پوسٹ ہزاروں کہانیوں اور پوسٹوں پر حاوی ہے۔

سینیٹر کرشنا کماری نے لکھا کہ ان کی پہلی کمائی محض500 روپے تھی جو کہ ان کو گنے کی فصل کاٹنے کے عوض ملی تھی، انہوں نے بتایا کہ ان پیسوں سے انہوں نے ایک نیا کپڑوں کا جوڑا لیا سٹوڈیو جا کر ایک تصویر بنوائی اور کچھ پیسے ذاتی خرچ کے لیے رکھ لیے۔

 

ان کی اس پوسٹ میں وہ بلا کی ہمت چھپی تھی جو کہ آج کے دور میں پریکٹیکل زندگی میں آنے والے کسی بھی نوجوان کے لیے ایک بڑی مثال ہے۔

کرشنا کماری نے وہ تصویر بھی شیئر کی جو انہوں نے ان پیسوں سے بنوائی تھی،اس تصویر میں ایک طرف کرشنا کماری جب کہ دوسری جانب ان کے بھائی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ویرجی کولہی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سینیٹر کرشنا کماری کی اس پوسٹ پر ان کے کارکنان نے خوب داد دی کہ کس طرح تھر کے علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک عورت جس نے 500 روپے پر کام شروع کیا اور سچی محنت اور لگن کے باعث وہ ملک کے سب سے بڑے ایوان میں آج ایک سینیٹر کی حیثیت سے بیٹھی ہے جو کہ دراصل لائق تحسین ہے۔

  • بہت خوب الله تمام پاکستانی باہمت لوگوں کو اور کامیابی ہمت اور جُرات عطا کرے زندہ باد پاکستانی لوگ پائندہ باد پاکستان 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >