کے پی میں ٹل کے مقام پر تیل اور گیس کے وافر ذخائر دریافت،کامران خان

کے پی میں ٹل کے مقام پر تیل اور گیس کے وافر ذخائر دریافت،کامران خان

بڑی کامیابی، کے پی میں ٹل کے مقام پر تیل اور گیس کے وافر ذخائر دریافت، ہنگری کی کمپنی کی تصدیق، کامران خان

ملک میں گیس اور تیل کی تلاش میں ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے، خیبرپختونخوا میں ٹل کے مقام پر تیل اور گیس کے وافر ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ٹل کے مقام پر تیل اور گیس کے وافر ذخائر موجود ہونے کی تصدیق ہنگری کی کمپنی مول نے کی ہے، پاکستانیوں کو یہ بڑی خوشخبری نامور صحافی کامران خان نے اپنے فیس بک کے آفیشل پیج پر اپنے ویڈیو پیغام میں سنائی ہے۔

کامران خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ واضح طور پر لگ رہا ہے کہ اللہ تعالی کی مدد شامل ہے، ابھی کچھ دیر پہلے ہنگری کی کمپنی مول نے یہ اعلان کیا ہے کہ انہیں خیبرپختونخوا میں ٹل کے مقام پر تیل اور گیس کے وافر ذخائر ملے ہیں، انہوں نے وہاں تیل اور گیس کے وافر ذخائر موجود ہونے کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ہنگری کی کمپنی کی جانب سے ٹل کے مقام پر تیل اور گیس کی موجودگی کے اعلان سے واضح ہو گیا ہے کہ اس مقام پر تیل اور گیس کے مزید ذخائر بھی موجود ہو سکتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ اگر پاکستان ان تیل اور گیس کے ذخائر سے گیس کی پیداوار فوری طور پر شروع کر دیتا ہے تو پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بچے گا اور یقیناً یہ پاکستان کی معیشت کے لیے خدائی مدد ہے۔

کامران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایک اور بڑی خوش خبری سناتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ہم آواز ہو کر کام کر رہے ہیں، اسی کا آج ہم نے نتیجہ دیکھا کہ شوگر لارڈز شوگر اور انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو روکنے کے لیے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ جن کا یہ پسندیدہ کام ہے اکٹھے ہو گئے تھے ان کو  سپریم کورٹ میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کامران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ پر تمام حکومتی تحقیقات جاری رکھی جائیں، ان تحقیقات کو روکنے کے لئے شوگر مافیا نے پاکستان کے مہنگے ترین وکیل کی خدمات حاصل کی تھیں، یہاں تک کہ اس کے لیے ایک پرائیویٹ جہاز بھی دیا تھا، اس کے باوجود شوگر مافیا کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں کامران خان نے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بے شک وزیراعظم عمران خان مبارکباد اور تعریف کے قابل ہیں کیوں کہ ان کی جانب سے ان مافیاز کو پکڑنے کی ابتدا کی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >