پی ٹی آئی سے دور ہونے والے جہانگیر ترین کہاں اور کیا کر رہے ہیں؟

 

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین جو شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے فوراً بعد اپنے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے تھے، وہ گزشتہ پچھلے پانچ ہفتوں سے برطانیہ کے ہمپشائر کنٹری ہوم میں واقع اپنے گھر میں سیاسی سرگرمیوں سے دور مقیم ہیں۔

جہانگیر ترین نے برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران سیاسی سرگرمیوں سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے، ان کے لندن روانہ ہونے کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے بچنے کے لیے وہ سیاسی کارروائیوں میں مصروف ہیں، لیکن انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے لندن میں قیام کے دوران کسی قسم کی کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

جہانگیر ترین نے لندن میں قیام کے دوران خبروں میں آنے سے بچنے کے لئے سیاستدانوں سے ملاقات کرنے سے مکمل دوری اختیار کر رکھی ہے، تاہم جہانگیر ترین نےاپنے کنٹری ہوم سے60 میل دور سینٹرل لندن میں ڈاکٹر کے پاس معائنے کے لیے چار دورے کیے ہیں۔

خیال رہے کہ چینی کا بحران پیدا ہونے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے چینی بحران کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو احکامات دیے گئے تھے، حکومت فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لے آئی ہے جس میں دیگر سیاستدانوں کی طرح جہانگیرترین کا نام بھی شامل ہے، جنہوں نے چینی کے پیدا شدہ بہران سے پیسے کمائے ہیں۔

  • Who in Pakistan will invest his billions just for the sake of poor? We would have been fool to trust that once in government, people like JKT and Aleem Khan won’t get benefits. That was and is always the plan by corrupt businessmen that they support certain political parties in a hope to harvest benefits once they are in power and PTI is no different, sadly.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >