توشہ خانہ کیس:نیب کا نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں لگانے کا فیصلہ

نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار جاری کر دیا ہے، نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں لگانے کے لئے نیب راولپنڈی کے آئی سی ڈبلیو ونگ نے وفاقی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے، نیب راولپنڈی نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے ان کو نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر لگانے کی ہدایت دی ہے۔

اسی سلسلے میں وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یورپ نے لندن میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر نے لندن میں پاکستانی سفارتخانے کے ہائی کمشنر کو خط لکھ کر کہا کہ وہ فوری طور پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ان کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لگائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان میں رہائش گاہ جاتی امرا پر عدالتی احکامات پر ان کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لگایا گیا تھا، جسے ن لیگ کے ورکروں نے پھاڑ دیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >