چمن :افغانستان سے چرس کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

چمن :افغانستان سے چرس کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی کسٹمز ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ افغانستان کے راستے پاکستان میں چرس کی ایک بڑی کھیپ سمگل کی جانے والی ہے، جس پر ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اکبر جان کی نگرانی میں  پاکستان کسٹمز کی ایک خصوصی ٹیم نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

 

کسٹمز کی خصوصی ٹیم کے مطابق خفیہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے راستے پاکستان آنے والے ایک دس ویلر ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس کے ڈرائیور نے ٹرک بھگا دیا تاہم کچھ دیر تک اس کا تعاقب کیا تو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرارہو گئے، تاہم ٹرک کی تلاشی لی گئی تو چرس ٹرک کے خفیہ خانوں میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی تھی، جسے فوری طور پر قبضے میں لے لیا گیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق کے ٹرک کے خفیہ خانوں سے برآمد ہونے والی چرس کا وزن تقریبا  ایک ٹن کے قریب ہے، جس کی بین الاقوامی مالیت بیس کروڑ ستر لاکھ روپے بتائی جارہی ہے، کسٹمز حکام نے منشیات ایکٹ کے تحت فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے برآمد شدہ چرس کو ضبط کر لیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>