سانگھڑ:لکڑیاں کیوں کاٹیں،وڈیرے نے بچوں پر تشدد کر کےمنہ کالا کردیا 

سانگھڑ:لکڑیاں کیوں کاٹیں،وڈیرے نے بچوں پر تشدد کر کےمنہ کالا کردیا 

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں 9 کم عمر بچوں کو جنگل سے لکڑیاں کاٹنا مہنگی پڑ گئیں، ضلع سانگھڑ کے بااثر زمیندار نے جنگل سے لکڑیاں کاٹنے کے جرم میں 9 کم عمر بچوں کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر ان کے منہ کالے کر دیے۔

سانگھڑ  پولیس کا اس واقعے کے حوالے سے بتانا تھا کہ جنگل سے لکڑیاں کاٹنے والے بچوں کو بااثر زمیندار نے کئی گھنٹے تک رسیوں سے باندھے رکھا اور ان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، بچوں کے مطابق وہ کھپرو کے قریب گاؤں عاقل ہنگورجو کے جنگل سے لکڑیاں کاٹ رہے تھے کہ بااثر زمیندار نے انہیں آن پکڑا۔

اس شرمناک واقعے کے حوالے سے پولیس کا مزید بتانا تھا کہ جن بچوں کو زمیندار نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ان کی عمریں چھ سے 13 سال کے درمیان ہیں، زمیندار کے چنگل سے چھوٹ جانے کے بعد بچوں نے گھر پہنچ کر اپنے والدین کو اس ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

بچوں کے اس صورتحال سے آگاہ کرنے کے بعد ان کے والدین کی جانب سے پولیس سٹیشن میں بااثر زمیندار کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے، پولیس نے بچوں کے والدین کی مدعیت میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >