کے پی حکومت رواں سال کے آخر تک 7 ہائیڈل پاور منصوبے مکمل کرے گی

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ہائیڈل پاور کے سات منصوبوں کی تعمیر پر کام تیز کردیا ہے۔ یہ 7 ہائیڈل پاور کے منصوبے مانسہرہ ، شانگلہ ، سوات ، لوئر دیر ، چترال اور کرم کے اضلاع میں بنائے جا رہے ہیں۔

پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق یہ ساتوں ہائیڈل پاور کےپی کے 5 اضلاع مانسہرہ ، شانگلہ ، سوات ، لوئر دیر ، چترال اور کرم اضلاع میں تعمیر ہورہے ہیں۔

پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے مزید کہا کہ حکومت نے ان منصوبوں کو رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

کے پی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے نئے سات ہائیڈل پاور منصوبوں سے 400 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہوگی ، اس کے علاوہ ہزاروں ایکڑ بنجر زمین کو کاشت کے قابل بنایا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >