اہلیہ کو پہلی بار دیکھا تو پسند نہیں آئیں،شاہد آفریدی کا ذاتی زندگی بارے انکشاف

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ محبت کی کہانی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، سابق کپتان نے اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے پہلی دفعہ اپنی اہلیہ نادیہ کو دیکھا تو وہ انہیں بالکل پسند نہیں آئی تھی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ جب میں نے اہلیہ کی تصویر دیکھی تو اس نے بہت زیادہ میک اپ کیا ہوا تھا اور جیسا ہمارے پٹھانوں میں رواج ہے لڑکی کو لال دوپٹے پہنا دیتے ہیں تو وہ مجھے  اس لیے پسند نہیں آئی۔ میں  نےدوبارہ پھر تصویر منگوائی اورجب میں نے ان کی میک اپ کے بغیر تصویر دیکھی تو میں مطمئن ہو گیا، ہماری شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو پہلی دفعہ اپنی شادی پر ہی دیکھا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ اپنی بیوی کو راضی کرنا بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے، کیوں کہ کرکٹر ہونے کی حیثیت سے بہت سی خواتین میری مداح ہیں، اسی لیے اکثر میری اہلیہ نادیہ چڑ جایا کرتی ہیں۔

  • کیسی کی میرج لائیف کو موضوع بحث بنانا دنیا کا سب سے فضول کام ھے میرے خیال سے یہ تمام معاملات پرسنل ہوتے ہیں اللہ ہر انسان کو شادی کے معاملات میں کامیاب کرے کیونکہ شیطان ان معاملات میں انسان کا سب سے بڑا دشمن ھے  شادی کے معاملات میں جنرل بحث ہونی چاہئے پاکستان کا میڈیا ان معاملات میں بہت زیادہ چولیں مارتا ھے

  • I am against about talking personal life, specially country like Pakistan where woman has very small right… Shahid has fame, money, glamour etc and he can talk anything about his wife???? Let his wife to talk about Shahid personal life and than see his reaction… I think and believe Shahid is a stupid person.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >