سعودی عرب میں نوجوان نے ویڈیو کانفرنس کال پر شادی کر لی

سعودی عرب میں نوجوان نے ویڈیو کانفرنس کال پر شادی کر لی

کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس کی وجہ سے جہاں سیاسی اور معاشی سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں وہیں معاشرتی سرگرمیاں بھی کرونا وائرس کی وجہ سے معدوم ہو کر رہ گئی ہیں، اس بحرانی صورتحال میں لوگوں نے ایک دوسرے سے ملنے اور منسوخ کی گئیں تقریبات منعقد کرنے کے نت نئے طریقے ایجاد کر لیے ہیں۔

سعودی عرب کے نوجوان نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اپنی شادی کی تقریب منسوخ کر دی تھی لیکن کرونا وائرس کے لمبے عرصے تک برقرار رہنے کی وجہ سے سعودی نوجوان خضر بن مصطفیٰ البرناوی نے اپنی شادی کی تقریب ویڈیو کانفرنس کال کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن "زوم” پر منعقد کرلی، جس میں دولہا، دلہن کے علاوہ دونوں کے رشتے داروں اور دوست احباب نے بھی شرکت کی اور دونوں کو شادی کی مبارکباد پیش کی۔

سعودی نوجوان کی آن لائن ہونے والی شادی کو اس لیے بھی منفرد تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس میں شادی کی تمام رسومات آن لائن ادا کرنے کے ساتھ ساتھ روایتی رقص بھی آن لائن کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں کے ازدواجی رشتے میں بندھ جانے کے بعد دونوں کے رشتے داروں اور دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ بھی آن لائن ہی شروع ہو گیا، تاہم اس موقع پر دلہا اور دلہن بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>