نامعلوم چور بی آر ٹی پشاور کے اسٹیشن سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے

نامعلوم چور بی آر ٹی پشاور کے اسٹیشن سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے

گزشتہ چار سال سے تکمیل کے مراحل سے گزرنے والی پشاور  بس ریپڈ ٹرانزٹ (پی آر ٹی) کے ریچ تھری کے اسٹیشن سے نامعلوم چوروں کی جانب سے لاکھوں مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

حکام کی جانب سے بی آر ٹی کے اسٹیشن سے چوری شدہ سامان کا مقدمہ تہکال کے پولیس سٹیشن میں درج کروایا گیا ہے، جس کے مطابق یونیورسٹی روڈ کے بی آر ٹی کے اسٹیشن سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے لاکھوں مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامعلوم چوروں نے اسٹیشن سے 15 کاونٹر ویٹ چوری کیے ہیں، جس کی مجموعی مالیت تین لاکھ روپے بتائی جارہی ہے، ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ یہ کام عام آدمی نہیں کر سکتا بلکہ کوئی ٹیکنیکل بندہ ہی اس کام کو انجام دے سکتا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق چوروں نے جاتے جاتے بی آر ٹی سٹیشن کی لفٹ کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے اب لفٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے اس کی مرمت کروانا پڑے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >