امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روز ویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی رکھتے تھے، یہ بات پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر انویسٹمنٹس نے قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس کے دوران کہی، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی کی طرح اب بھی روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری میں وزیر نجکاری میاں سومرو کا کہنا تھا کہ ہمارا ہوٹل کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہمارا اسے لیز یا کسی کو شریک کرنے کا ارادہ ہے جبکہ ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے فنانشل ایڈوائزر مشورہ دے گا۔

ایم ڈی پی آئی اے نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل اور پیرس کا ہوٹل پی آئی اے کی ملکیت ہیں، نیویارک میں موجود روزویلٹ ہوٹل کی عمارت بہت پرانی ہو چکی ہے جس کی مرمت اور تزئین و آرائش پر بہت بڑی انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے، نیویارک کا روز ویلٹ ہوٹل تھری جبکہ پیرس کا ہوٹل فائیو سٹار ہے، لہٰذا روزویلٹ ہوٹل کی عمارت کو مرمت کر کے منافع کمانے کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

قومی ایئرلائن کے مینیجنگ ڈائریکٹر انویسٹمنٹس نے بتایا کہ روزویلٹ ہوٹل نے گزشتہ بیس سال کے دوران پی آئی اے کو پنتالیس کروڑ ڈالر کا منافع کما کر دیا جبکہ اسی ہوٹل نے گزشتہ سال پی آئی اے کا 15 لاکھ ڈالر کا نقصان بھی کیا ہے، لہذا روزویلٹ کی عمارت کو منافع بخش بنانے کے لئے بہت بڑی رقم درکار ہوگی

  • اس اثاثے کو بیچنے والے صرف اسکی مارکیٹ کے حساب سے  پرا پپڑتی ڈیلنگ کی ٥٠  سے ٧٠ ملین ڈالرز کی ملنے والی کمیشن کی وجہ سے بیچنا چاہتے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >