غیر ملکی ایئرلائنز میں سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لئے کرونا رپورٹ لازمی قرار

غیر ملکی ایئرلائنز میں سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لئے کرونا رپورٹ لازمی قرار

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے غیر ملکی ایئرلائنز نے کرونا کے ایس او پیز طے کرتے ہوئے اپنی ایئرلائنز میں سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے کرونا وائرس کی منفی رپورٹ لازمی قرار دے دی، اس سلسلے میں قطر ،اتحاد اور امارات ائیر لائنز نے پاکستانی مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

تینوں غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق بیرون ممالک کا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو کرونا وائرس نہ ہونے کی رپورٹ سفر کرنے سے چار دن پہلے ایئر لائنز کو جمع کروانی ہوگی، جس کا جائزہ لینے کے بعد مسافر کو بیرون ممالک سفر کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مسافروں کے لئے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق قطر، اتحاد اور امارات کی ایئر لائن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ صرف منظور شدہ لیبارٹریز کی ہی قابل قبول ہوگی، منظور شدہ لیبارٹریز کی تفصیلات ایئر لائنز کے دفاتر ایجنٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں جب کہ اس کے علاوہ منظور شدہ لیبارٹریز کی لسٹ ایئرلائنز کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، جہاں سے مسافر رہنمائی لے کر منظور شدہ لیبارٹری سے اپنا کرونا کا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >