شہباز شریف کے خلاف اہم کیس کی انکوائری بند کیوں ہوئی؟

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف انکوائری بند کردی، بند ہونیوالی انکوائری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹو ں کی الاٹمنٹ کی 20 سال پرانی انکوائری ناکافی شواہد کی بناء پر بند کردی گئی۔شہبازشریف پر اپنے چہیتوں میں پلاٹس تقسیم کرنے کا الزام تھا۔

نیب کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ انکوائری 20 سال پرانی ہے ، انکوائری میں نامزدی متعدد افراد وفات پاچکے ہیں، جبکہ انکوائری کرنیوالی ٹیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔

واضح رہے کہ شہبا زشریف پر الزام تھا کہ انہوں نےاختیارات کا ناجائز استعمال کرکے پلاٹس اپنے من پسند افراد میں تقسیم کئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >