سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی خبر پر عثمان مختار کے چرچے

اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی اور مہندی کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آتے ہی جہاں مداحوں کی جانب سے جوڑے کو سراہا جارہا ہے مبارکباد اور دعائیں دی جارہی ہیں، ٹوئٹر پر سارہ خان ٹاپ ٹرینڈ میں بھی شامل ہیں،

وہیں اداکار عثمان مختار کو بھی خوب ٹرول کیا جارہاہے، آخر ماجرا کیا ہے؟ سارہ فلک کی شادی سے عثمان مختار کیا تعلق ہے؟

معاملہ کچھ یوں ہے کہ جیسے ہی سارہ اور فلک کی شادی کی خبر سامنے آئی توعائشہ صدیقی نے ٹویٹ کیا کہ عثمان کتنا بد قسمت ہے،ساتھ ہی لکھا یہ بندہ جس کے ساتھ ڈرامے میں آتا ہے اس کی شادی ہوجاتی ہے،

ساتھ میں دو تصاویر شیئر کی جس میں ایک جگہ نیمل خاور اور عثمان مختار تھے، دونوں نے ڈرامہ سیریل انا میں ساتھ کام کیا جس کے بعد نیمل خاور کی حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی، ایک تصویر سارہ خان اور عثمان مختار کی شیئر کی، دونوں کا اس وقت ہم ٹی وی  پر ڈرامہ ثبات چل رہاہے۔

ریا نے مزاحیہ انداز میں لکھا اس بندے کے ساتھ ڈرامہ ڈن کرو، شہزادی نے تو عثمان مختار کو "تیز ترین میرج بیورو” رشتہ کروانے والی آنٹی اور شادی ڈاٹ کام  قرار دے ڈالا۔

ایک صارف نے انہیں ‘پاکستان کی رشتے کروانے والی مائی’ کہا،منام جہانگیر نے لکھا عثمان مختار کے ساتھ ایک سیلفی ڈن کرو۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >