لاہور کے شہریوں کے لیے سہولت،آن لائن جانور خریدنے کے لیے موبائل ایپ متعارف

اب لاہور کے شہری منڈی جائے بغیر ہی جانور خرید سکتے ہیں لاہور کیٹل کمپنی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے کورونا کے پیش نظر بڑی سہولت متعارف کرادی گئی، اب لاہور کے باسی موبائل ایپ کی مدد سے قربانی کے لیے جانور خرید سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس ایپ پر جانوروں کی تصاویر اور قیمتیں اور وزن کی تفصیلات بھی موجود ہیں جس پر شہری اپنی مرضی کے جانور کی خرید کے لیے بھاؤ تاؤ بھی کر سکتے ہیں۔

اس ایپ پر دی گئی معلومات کے مطابق شہری منڈی میں گھومنے کی خواری سے بچ سکتے ہیں بس اپنی مرضی کا جانور منتخب کریں اور خریدنے سے پہلے سیدھا بیوپاری کے پاس پہنچ جائیں جہاں آپ جانور کی جانچ کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے جانور خریدنے والے شہریوں کا شکوہ ہے کہ موبائل ایپ پر جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، مگر ساتھ ہی ساتھ یہ بھی سہولت ہے کہ اس ایپ کے ذریعے جانور آپ کے گھر کے دروازے تک پہنچایا جائے گا جس میں منڈی میں جا کر جانور خریدنے کے بعد علیحدہ سے کرایا ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے لنک:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.pitb.bakarmandi


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>