ن لیگ کے 15 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی نےعلم بغاوت بلند کر دیا

مسلم لیگ ن کے 15 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سے ملنا کوئی گناہ نہیں کہ شوکاز جاری کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے 15 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی نے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیے جانے پر اجلاس منعقد کرلیا، میٹنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے ارکان نے فیصلہ کیا کہ نون لیگ کے ساتھ رہیں گے مگر حکومت سے رابطے ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں بھی جاری رکھیں گے، کیونکہ ہم صرف اپنے حلقوں کے عوام کو جوابدہ ہیں، ن لیگی ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے ملنا کوئی گناہ نہیں کہ شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں، حلقے کے عوام کیلئے کسی کے پاس بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

لاہور: مسلم لیگ ن کے باغی ارکان کا اجلاس

لاہور: مسلم لیگ ن کے باغی ارکان کا اجلاس۔۔۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نشاط ڈاہا نے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں کھانا دیا

Posted by 92 News HD Plus on Wednesday, July 15, 2020

اراکین صوبائی اسمبلی نے لاہور کے فارم ہاؤس پر منعقدہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت حکومتی عہدیداروں سے روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا، باغی گروپ کی میٹنگ میں میاں جلیل، نشاط ڈاہا، غیاث الدین، چودھری اشرف و دیگر شامل تھے۔

ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ قیادت کی کسی کرپشن یا لوٹ مار کے جوابدہ نہیں ہیں، قیادت کو ایسی پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں جو عوامی مفاد کے خلاف ہوں۔

مزید ن لیگی ارکان اسمبلی نے بھی فون پر اظہار یکجہتی کے بعد مسلم لیگ نواز کے باغی گروپ نے دعویٰ کیا کہ ہمارے ساتھ اور بھی لوگ شامل ہورہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >