پنجاب اسمبلی میں فیشن ایبل داڑھی رکھنے والوں اور حجام کیخلاف کارروائی کی قرارداد جمع

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر نے داڑھی کی ڈیزائننگ کرانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف کارروائی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ داڑھی خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ﷺکی سنت ہے، داڑھی پر کسی قسم کی ڈیزائننگ سخت گناہ ہے،ڈیزائننگ والی داڑھی رکھنا سنت مبارکہ کی توہین اور گناہ کے برابر ہے۔

قرارداد میں  داڑھی کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف کارروائی کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ جو لوگ داڑھی پر ڈیزائننگ کرواتے ہیں، وہ گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں لہٰذا انہیں سخت سزا ملنی چاہیے۔

اس حوالےسے نجی خبررساں ادارے نے رخسانہ کوثر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ مذہبی تعلیمات پر سختی سے پابندی کی حمایت کرتی ہیں اور جب سوشل میڈیا یا بازاروں میں ایسے مردوں کو دیکھتی ہیں جنہوں نے ڈیزائن والی داڑھی رکھی ہو تو انہیں افسوس ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون سپر مسلمان بننے کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ گئی ہیں، ٹویٹ میں لکھا کہ کیسا کیسا ہیرا بیٹھا ہے ایوانوں میں ان کے ہوتے ہوئے اسلام کو کسی بیرونی سازش سے کوئی خطرہ ہی نہیں۔۔ خود ہی کافی ہیں۔۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں بھی  داڑھی کی ڈیزائننگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں  داڑھی کے اسٹائل کو غیر اسلامی قرار دیا گیا تھا، جبکہ دیہی پنجاب اور بلوچستان میں بھی ڈیزائننگ والی داڑھی سے روک دیا گیا تھا۔

چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں کے پی پولیس نے 2019 میں مقامی تاجروں کی یونین کی طرف سے عائد غیر سرکاری پابندی کے دوران کم از کم چار حجام کو ڈیزائننگ والی داڑھی بنانے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • Yar kesay kesay namoonay bethay howay hayn assemblies mayn… islaye tou yeh hal hay governance ka, discussions check karo inki, and not just in Punjab, har jaga yehi hal hay, Sindh, National assebly and others as well…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >