صحت انصاف کارڈ پر پارٹی جھنڈے کے رنگ کی تشہیر ، وزیراعظم کو نوٹس جاری

پی ٹی آئی کو صحت انصاف کارڈ پر پارٹی کے جھنڈے کے رنگ کی تشہیر مہنگی پڑ گئی، عدالتی نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نون لیگ کی جانب سے صحت انصاف کارڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگ کی تشہیر کے خلاف جمع کروائی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت میں وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بلوچستان ہائی کورٹ کی ججمنٹ پڑھی ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی اپنی درخواست کے ساتھ منسلک کر کے جمع کروائی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں سپریم کورٹ نے تین صوبوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا تھا، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عوام کے پیسے کو پارٹی کے ذاتی مفاد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، جبکہ عوامی پیسے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا جنرل فنانشل رولز کے خلاف ہے۔

  • First of all judges, opposition and public should thank PTI for creating awareness. Just 2 years ago Nawaz Sharif used to primt his pic on health cards, benazirs name was used for support of low income ppl. all govt ads of punjab and federal had pics of nawaz and shahbaz

  • کبھی ان خبیث ججوں کو بے نظیر انکم سکیم، یا بے نظیر کے نام پہ بے شمار ائیرپورٹس اور عمارتیں یا باچا خان کے نام پہ جو بے شمار ادارے ، چوک اور چوراہے بنے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نواز شریف نے اپنے نام پہ بے شمار چیزیں بنائیں ہیں۔۔۔۔۔۔ وہ نظر نہیں آیا؟

  • ھم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ گزشتہ 40 سالوں سے پنجاب میں یا کیسی بھی صوبہ میں جن جن سیاستدانوں کے نام سے پارک ،یا کالج یا یونیورسٹی یا  پل یا سڑکوں کے نام رکھے گئے ہیں ان تمام کو بھی فوراً تبدیل کیا جائے۔ اور ان کے نئے نام پاکستان کے ھیروز یا مسلمانوں کے ھیروز  پر رکھے جائیں۔

    میں حیران ہوں اب تک حرام خور سیاستدانوں کے نام سے بہت سے پارک ،اسکول ، کالجز،سڑکوں ،پلوں کے نام موجود ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ یا کوئی بھی  تنظیم اس پر ایکشن کیوں نہیں لیتی۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >