ملائشیا میں گراؤنڈ پاکستانی پائلٹس لائسنس درست قرار پانے پر بحال

ملائشیا میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس لائسنس درست قرار پانے پر بحال

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائیشیا میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیئے۔

ملائشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملایشیا میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن کو خط لکھا تھا، جس کا جواب دیتے ہوئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائیشیا میں کام کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیے ہیں۔

ملائشین سوال ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سول ایویشن اتھارٹی سے لائسنس کی تصدیق کے بعد گراؤنڈ کیے گئے اٹھارہ پائلٹس کو بحال کرتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائشیا کی درخواست پر ملائشیا میں کام کرنے والے پائلٹس کے لائسنس کی جانچ پڑتال کے بعد ان کے لائسنس کی درستگی کے حوالے سے ملائشین سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ کر آگاہ کردیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>