وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہور کی حذیفہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش

معروف یونیورسٹی جی سی یو لاہور کے وائس چانسلر اصغر زیدی نے یونیورسٹی کی جانب سے شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔

انسٹاگرام پر ’ہیلو پاکستان‘ نامی ایک اکاؤنٹ کی جانب سے ایک فوٹو کولاج شیئر کیا گیا ہے، جس میں ایک تصویر شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ کی ہے جس نے میٹرک میں 1100 میں سے 1050 نمبر حاصل کیے جبکہ دوسری تصویر لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (GCU) کے وی سی اصغر زیدی کا ٹوئٹ ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر اصغر زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حذیفہ کو بہت مبارک ہو ، برائے مہربانی کوئی حذیفہ کو مجھ سے رابطہ کرنے کے لیے کہے، ہم اُسے یونیورسٹی کی جانب سے پڑھائی کی فیس اور دیگر اخراجات میں مدد کی پیش کش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پانچویں کلاس سے شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ نے میٹرک میں 1100 میں سے 1050 نمبر لیے ہیں۔ حذیفہ اب پری میڈيکل کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

حذیفہ کے والد کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ پانچ سال سے اپنی والدہ اور چار چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کا بوجھ بھی اٹھا رہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >