فرانس سے مسافروں کی وطن واپسی کے انتظامات، پی آئی اے نے خوشخبری سنادی

فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے نے خوشخبری سنادی، مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کے معاملے کے بعد پی آئی اے نے فرانس سے مسافروں کو وطن لانے کے لیے متبادل انتظامات کر لیے ہیں۔

پی آئی اے نے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کے مسافر متبادل ذریعے سے پیرس سے براہ راست پاکستان کے لیے سفر کر سکیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائنز خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن لائے گی، اس سلسلے میں 15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کے لیے پرواز آپریٹ کی جائے گی، 16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کے لیے روانہ ہوں گے، 29 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کے لیے پرواز آپریٹ کی جائے گی جب کہ 30 اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا پی آئی اے کے فرانس کا جی ایس اے خصوصی پروازیں آپریٹ کر رہا ہے، اس سے پی آئی اے کے بکنگ کے حامل مسافروں کو سہولت میسر ہوگی، قومی ایئر لائنز خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے مسافروں کو بھی وطن پہنچائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >