اینجن التان دوزیتان کا پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار

اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مسلمان سپہ سالار ارطغرل کا کردار نبھانے والے ترک اداکار اینجن التان دوزیتان نے پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے عید الاضحیٰ پر ترک اداکار اینجن التان کا اردو میں ڈب کیا گیا انٹرویو نشر کیا جس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کرنا چاہتے ہیں اسی طرح پاکستانیوں کی محبت کا بدلہ اتارا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی انڈسٹری میں خوشی سے کام کرنا چاہیں گے۔ مگر انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ڈرامے یا فلم کا سکرپٹ دیکھیں گے اگر وہ ان کی مرضی کے مطابق ہوا تو پھر وہ کام کرنے کی حامی بھریں گے۔

پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اینجن التان نے کہا کہ جتنی بھی محبت چاہت اور لگاؤ پاکستان سے ملا کبھی سوچا بھی نہیں تھا، پاکستان کے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا اور پرنٹ میں ہمارے لئے جو کچھ بھی پیش کیا گیا وہ ہم تک پہنچا اور ان سب پیغامات سے آگاہ ہیں۔

اینجن التان نے کہا کہ پاکستان نے ہم پر اتنی محبت نچھاور کی ہے جسکی کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان ہمارا برادرانہ دوست ملک ہے۔ ہماری پرورش پاکستان سے محبت کے جذبات کے اظہار میں گزری ہے، اسکی محبت اور چاہت میں ہی ہم پلے بڑھے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اینجن التان نے کہا کہ یہ ڈرامہ جس انداز میں پیش کیا جانا تھا تو ہم نے سوچا کہ اگر ہم اس ڈرامے میں اپنی روح کو سمو دیں تو یہ ڈرامہ ضرور کامیاب ہوگا لیکن دنیا بھر میں اسے اتنی مقبولیت حاصل ہوگی اس بارے کبھی سوچا نہ تھا۔

ترک اداکار نے حالیہ سر گرمیوں سے متعلق بتایا کہ وہ اپنے گھر پر ہی رہتے ہیں اور انہیں اپنی فیملی کے ساتھ رہنا اچھا لگتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >