سگریٹ مانگنے پر پولیس اہلکار نے ملزم پر فائرنگ کردی

سگریٹ مانگنے پر پولیس اہلکار نے طیش میں آگیا،ملزم پر فائرنگ کردی

اسلام آباد کے چوہنگ پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوگیا، بار بار سگریٹ مانگنے پر کانسٹیبل نے حوالات میں بند ملزم پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزم ذیشان کو بجلی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم حوالات کی سیکیورٹی پر مامور کانسٹیبل وارث سے بار بار سگریٹ مانگتا تھا جس پر طیش میں آکر وارث نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے بعد پولیس افسران نے زخمی قیدی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا اور پولیس اہلکار کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اعلیٰ حکام نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت کردی کہ وہ اس بات کا پتا لگائیں کہ اہلکار نے سگریٹ کے مطالبے پر ملزم پر فائرنگ کیوں کی، اس کے پیچھے محرکات کیا ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >