وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے متحرک،کراچی میں نالوں کی صفائی

شہر قائد میں سات اگست سے نو اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی نے جہاں شہریوں کو صورتحال سے نمٹنے سے ڈرا دیا، وہیں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت این ڈی ایم اے متحرک ہوگیا، کراچی میں نالوں کی صفائی شروع کردی گئی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑے نالوں کی صفائی کیلئے آج سے گرينڈ آپريشن کا آغاز کردیا گیا، جس کے بعد نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

 

صفائی مہم کے ابتدائی مرحلے میں 38 مقام سے نالوں کی صفائی ہوگی، ضلع وسطی کے 5 مقامات پر کام جاری ہے، نارتھ ناظم آباد کیفے پیالہ ہوٹل کے قریب این ڈی ایم اے کی زیرنگرانی  گجرنالہ کی صفائی کی جارہی ہے،ایف ڈبلیو او کی مشینری کی مدد سے نالہ صاف کیا جا رہا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہر کے نالوں سے کچرانکالا جائے گا اور چوک پوائنٹس کو کھولا جائے گا، کل سے مزید صفائی مہم کا دائرہ بڑھایا جائے گا،صفائی کے دوران نالوں سے کچرا نکال کر ڈمپنگ ایریا میں منتقل کیا جائے گا،شہر کے بڑے نالوں اور چوک پوائنٹس کو کھولا جائے گا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی کے ندی نالوں پر تجاوزات ہیں، صفائی دو مرحلوں میں مکمل ہوگی، اگست ستمبر کی بارش میں کوشش ہوگی پہلی جیسی صورت حال پیدا نہ ہو۔ دوسرے مرحلے میں فریقین کو مل بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔

  • Imran
    Long overdue —- But — دیر آید — درست آئید
    Kindly finish the job
    But also using federal budget and sources and clean Karachi Imran you could win the hearts and minds of Karachiites for good

  • There is no govt in Sindh…Karachi must be given under Federal Govt control as before…PPP will ruin this city and province…seems very one has left every thing on Imran Khan and Pak Army…even the cleanliness of drainage in Karachi…Shame on Sind Govt.PM imran khan has to personally instruct NDMA and FWO for cleaning the drainage of Karachi (which was actually the job of sind govt.), to respect the Karachi voters…be ware Sind govt may create sabotage…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >