پاکستان نے برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

پاکستان نے برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

پاکستان نے برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

پاکستان نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کے لئے لندن سے مطالبہ کردیا ہے، علی عمران کی حوالگی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہوم آفس یو کے سینٹرل اتھارٹی انٹرنیشنل کرائمنٹلی یونٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے یو کے سینٹرل اتھارٹی انٹرنیشنل کرائمنٹلی یونٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کی ہوا لگی کے تعاون کے معاہدے کے بغیر ہی علی عمران کو باہمی تعاون کی بنیاد پر پاکستان کے سپرد کیا جائے۔

خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے لندن کو لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے برطانوی حکومت کا پاکستان کی حکومت کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ برطانوی حکومت درخواست کا جائزہ لے کر پاکستان کی جانب سے موصول ہوئے خط کا مناسب وقت پر جواب دے گی۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور برطانوی حکومت کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، جبکہ علی عمران کی حوالگی سے قبل پاکستانی حکومت حسن نواز، حسین نواز، سلیمان شہباز اور اسحاق ڈار کی حوالگی کا بھی مطالبہ کر چکی ہے، جس پر برطانوی حکومت کی جانب سے تا حال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >