لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس،دلہادلہن کے وارنٹ گرفتاری جاری، طلاق نامہ مسترد

خاتون کی خاتون سے شادی کا معاملہ، عدالت نے دلہا کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکی کی لڑکی سے شادی سکینڈل کی سماعت ہوئی، طلاق نامہ بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے دلہا اور دلہن کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر وکیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دلہا علی آکاش کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔

تاہم عدالت نے اس کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ ایس ایچ او ٹیکسلا اور ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن لاہور کو دلہا کو گرفتار کرکے کل 5 اگست پیش کرنیکا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر کل تک دلہا عدالت میں پیش نہ ہوا تو اس کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے جائیں گے، تاہم عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چند عرصہ قبل عاصمہ بی بی نے نیہا نامی لڑکی سے کورٹ میرج کی تھی۔ عاصمہ بی بی نے شادی کے لیے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نام آکاش رکھا تھا۔ دونوں لڑکیوں نے عدالت میں پیش ہوکر کورٹ میرج کی نیہا علی کے والد کی درخواست پر عدالت نے تمام فریقین کو طلب کیا تھا۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علی آکاش کو جان کا خطرہ ہے اس لئے عدالت پیش نہیں ہو سکتا۔عدالت نے سی سی پی او راولپنڈی کو علی آکاش کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور 4 اگست تک میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا جس کے بعد آج کیس کی سماعت ہوئی ہے اور اس سماعت کے بعد اب دلہا دوبارہ عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ طلاق نامہ بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔

  • Nowadays girl says such things to their friends those said to the lover…mostly girls kept her silents because of society but inner know they r doing thark as she don’t has any boyfriend or husband and when girl is open minded then things will lead her parents should teach their daughter there is also limited friendship between to friends

  • donon ko phansi di jai….

    inqelab inqelab waahid hal inqelab e islami ke zarye sharia’t ka nifaz…. haq ke liye jiddojohad, sabr aur Allah per tawakkal karo…. FIRQABAZI HARAM HAI, SIRF MUSLIM BANO


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >