ریل گاڑی کے ڈرائیور نے ٹرین کو روک کر خاتون کی جان بچا لی

ریل گاڑی کے ڈرائیور نے حواس کو قابو میں رکھ کر خود کشی کی نیت سے ٹریک پر آنے والی خاتون کو ٹرین روک کر بچا لیا۔

گزشتہ روز ریلوے لوکو شیڈ ملتان کاسینئرٹرین ڈرائیور اسد نعیم پشاور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو روہڑی کے سفر پر لے کر روانہ تھا کہ رحیم یارخان کے قریب ترنڈہ محمد پناہ کے مقام پر اچانک خاتون ریلوے ٹریک پرآکر لیٹ گئی۔

ٹرین ڈرائیورنے فوری ایمرجنسی بریک لگاکرخاتون سے چند فٹ قبل ہی ٹرین کوروک لیا۔

خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ٹرین گشت پرمامور پولیس کانسٹیبل کے حوالے کر کے 15 منٹ کی تاخیر سے ٹرین کو بغیر کسی حادثے کے لے کر منزل پر روانہ ہو گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >