قبول اسلام کے بعد رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم کی پہلی عید

پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم نے قبول اسلام کے بعد اپنی پہلی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی اور عید پر کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ قبول اسلام کے بعد یہ میری پہلی عید الاضحیٰ ہے،مسلمان بننے کا یہ سفر انتہائی خوبصورت ہے جس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ میں مزید سیکھ رہی ہوں آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں ۔

رومینہ خورشید کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔

واضح رہے کہ رومینہ خورشید عالم 2013سے 2018 اور پھر 2018 سے تاحال قومی اسمبلی میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر رکن اسمبلی ہیں۔ ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور رومینہ خورشید گوجرانوالہ میں 18جولائی 1976 کو پیدا ہوئی تھیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >