آئی ایس پی آر کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا پرومو جاری

آئی ایس پی آر نے 5 اگست کے دن کی مناسبت سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا پرومو جاری کر دیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم استحصال کی مناسبت سے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے نیا پرومو جاری کردیا گیا، جس کے بول ‘ہر دل کی آواز، دِل دِل کی آواز، پاکستان کی پکار، کشمیری ہوں میں ، جا چھوڑ دے میری وادی، لَب سی سی کر چپ کر وائے، جتنا چاہے ہم چیخیں گے آزادی، جا چھوڑ دے میری وادی ہیں۔

اس پرومو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور افراد جن میں اداکار، گلوکار، کھلاڑی اور صحافی شامل ہیں ان کے بول شامل کیے گئے ہیں جو کہ یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ جا چھوڑ دے میری وادی

دو روز قبل آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کیا تھا، اس گانے کا ٹائٹل ہے ’جا چھوڑ دے میری وادی‘ جس میں پہلی بار کسی کشمیری کو مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا گیا۔ اس گانے کے ذریعے کشمیریوں کے اس عزم اور جذبے کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارت بینائی چھین سکتا ہے لیکن ہمارے خواب نہیں، وہ جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر 5 اگست 2019 سے بھارت کے غیر قانونی محاصرے میں ہے،

مودی حکومت کی کشمیریوں کو کشمیر میں اقلیت بنانے کی کوشش جاری ہے، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے رہائشی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بھی بنے ہیں اور پاکستان کی کشمیریوں کے لیے غیر متزلزل حمایت بھی جاری ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >