کراچی:قربانی کے جانور کی چربی پگھلاتے ہوئے محنت کش کڑھائی میں گر کر جل گیا

کراچی کے علاقےنیو کراچی صنعتی ایریا میں چربی پگھلانے کے دوران پیش آیا ایک دل سوز واقعہ۔ سیکٹر 6 بی میں چربی پگھلانے کے کارخانے میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز کام کے دوران محنت کش کڑھائی میں گر کر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

ایس ایچ او یونس خٹک کے مطابق متوفی کی شناخت اعجاز ولد فتح شیر کے نام سے ہوئی ہے جس کا آبائی تعلق ملتان سے ہے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ کارخانے کے مالک کے خلاف درج کرلیا ہے۔

عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں سے نکلنے والی چربی کی بڑے پیمانے پر ہر سال خرید و فروخت ہوتی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں چربی پگھلانے کے کارخانے میں تین دن کے لیے مزدوروں کو اجرت پر رکھا جاتا ہے

مزدور کارخانوں میں لگی ہوئی بڑی بڑی کڑھائیوں میں چربی پگھلا کر تیل بنا کر کنستر میں اسے محفوظ کرتے ہیں، جو نہ صرف صابن بنانے میں بلکہ مضافاتی علاقوں میں قائم ہوٹلز میں کھانا پکانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >