آصف زرداری ایک بار پھر فرد جرم سے بچ نکلے

قسمت کی دیوی آصف زرداری پر مہربان۔۔ آصف زرداری ایک بار پھر فرد جرم سے بچ نکلے

آصف زرداری ایک بار پھر فرد جرم سے بچ گئے

آصف زرداری ایک بار پھر فرد جرم سے بچ گئے

Posted by 92 News HD Plus on Tuesday, August 4, 2020

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکوں کے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کے دوران آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی۔ریفرنس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر ،

آج دورانِ سماعت فاروق ایچ نائیک مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے، ان کی جبکہ معاون وکیل اسد عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فاروق نائیک کی غیر حاضری پر سوال کیا تو معاون وکیل نے جواب دیا کہ فاروق ایچ نائیک مظفرآباد سینٹ اجلاس میں مصروف ہیں۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ریفرنس خارج کرنے درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔

اس موقع پر آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام ملزمان کراچی سے آتے ہیں، آئندہ سماعت پر بھی فردِ جرم نہیں ہونی تو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 7 اگست کے بعد کی کوئی اور تاریخ مقرر کر دیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >