رہائشی عمارت سے نیچے پھینکی گئی نوزائیدہ بچی معجزانہ طور پرزندہ بچ گئی

 رہائشی عمارت  سے نیچے پھینکی گئی نوزائیدہ بچی معجزانہ طور پرزندہ بچ گئی

کراچی: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، دوسری منزل سے پھینکی گئی نوزائیدہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں آج صبح پانچ بج کر سات منٹ پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں رہائشی عمارت کی دوسری منزل سے کسی نے نوزائیدہ بچی کو نیچے پھینک دیا، دوسری منزل سے پھینکے جانے کے باوجود بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔

نوزائیدہ بچی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق چھیپا چائلڈ ہوم نے کی ہے، جہاں بچی کو رکھا گیا ہے، چھیپا چائلڈ ہوم کے ذرائع کے مطابق بچی بالکل ٹھیک ٹھاک اور خیریت سے ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح پانچ بجے 15 مددگار پولیس کو اطلاع ملی کہ کسی نے رہائشی عمارت کی دوسری منزل سے نوزائیدہ بچی کو نیچے پھینک دیا ہے، جس پر مددگار پولیس پانچ منٹ کے اندر رسپانس دیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچی کو ریسکیو کیا۔

رہائشی عمارت سے بچی کو نیچے پھینکے جانے کی اطلاع ملنے پر چھیپا ویلفیئر کے رضاکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور بچی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دینے کے بعد چھیپا چائلڈ ہوم میں منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے اس رہائشی عمارت کی ایک عورت اور مرد کو حراست میں لے رکھا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے رہائشی عمارت کے دوسرے مکینوں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >