ایف آئی اے کا 3بڑے شوگر ملز گروپوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، نوٹسز جاری

ایف آئی اے کی جانب سے 3بڑے شوگر ملز گروپوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، نوٹس جاری

دی نیوز کے صحافی زاہدگشکوری کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے 3 بڑے شوگر ملز گروپوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔ 20 ارب روپے کی مالی بے ضابطیوں کیلئے جے ڈی ڈبلیو، آر وائی کے اور العربیہ کو نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے۔ وفاق کی جانب سے 20 ارب روپے سے زائد کے مبینہ مالی جرم میں ملوث شوگر ملز گروپس کیخلاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

دی نیوز کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا کی جانب سے تشکیل دی گئی سی آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کی ملکیت جے ڈی ڈبلیو گروپ آف کمپنیز، آر وائی کے گروپ کی ملکیت الائنس شوگر ملز، جس میں وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز مخدوم خسرو بختیار کے خاندان کا بڑا حصہ ہے اور پاکستان مسلم لیگ قائد کےرہنما چوہدری مونس الٰہی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

دی نیوز کے مطابق دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ کارروائی وفاقی کابینہ کے 23 جون کے فیصلے کی روشنی میں سامنے آرہی ہے جو شوگر انکوائری کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں سامنے آیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں سی آئی ٹی کو جے ڈی ڈبلیو گروپ کے مبینہ بے نامی کاروبار اور مالی جرم وغیرہ جس میں 16.1 ارب روپے سے زائد کی رقم شامل ہے کے خلاف تفتیش شروع کرنے کا اختیار شوگر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 جون کو وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران شوگر کمیشن رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کی منظوری دی تھی جس کے بعد ایف آئی اے، مسابقتی کمیشن، نیب اور سٹیٹ بینک کو خطوط لکھے گئے تھے جس میں تحقیقات میں تعاون کا کہا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >