پاکستان کے نئے سياسی نقشے نے بھارتی ميڈيا کے اوسان خطا کر دیئے

پاکستان کے نئے سياسی نقشے نے بھارتی ميڈيا کے اوسان خطا کردیئے، بھارتی میڈیا پر خوب تبصرے چل رہے ہیں، ٹائمز آف انڈیا، ہندوستان ٹائمز سمیت مختلف اخبارات اور نیوز چینلز کی شہہ سرخیوں میں پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ موضوع بنا ہوا ہے۔

The Political Map Of Pakistan Unveiled By Prime Minister Of Pakistan Imran Khan!حکومت پاکستان کا تاریخی…

Posted by Pakistan Tehreek-e-Insaf on Tuesday, August 4, 2020

ٹایمز آف انڈیا نے بریکنگ دی کہ جموں وکشمیر کو پاکستان میں شامل کرلیا گیا ہے،ٹائمز ناؤ نے شہ سرخی لگائی کہ پاکستان کے نئے سیاسی نقشے میں گجرات اور سر کریک کو پاکستان کا علاقہ ظاہر کیا گیا ہے

،انڈیا ٹوڈے نے بھی پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کو اپنی بریکنگ کا حصہ بنایا،دکن ہیرالڈ نے لکھا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے نیا سیاسی نقشہ جاری کردیا ہے۔

اتنا ہی نہیں  سوشل میڈیا پر بھی پاکستان کے نیا سیاسی نقشے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی ہوئی ہے،جس کے بعد نقشے پر بحث نے اسے ٹوئٹر پر بھی آئی ايم کشمير ايمبيسڈر، کشمیروانٹس فریڈم،پانچ اگست بلیک ڈے کے ہیش ٹیگ کیساتھ ٹاپ ٹرينڈز چل رہے ہیں۔

ٹوئٹر صارفین کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نئے سیاسی نقشے کو سرا رہےہیں اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >