شاہ محمود قریشی کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں یوم استحصال کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مظفرآباد آنے کا چیلنج کردیا۔

یوم استحصال کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی میں تھوڑی سی بھی ہمت ہے تو وہ مظفرآباد آ جائیں اور عمران خان کو سری نگر جانے دے تو ریفرنڈم آج ہی ہو جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھارتی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بھارتی حکومت کو اپنی پالیسیوں پر اعتماد ہے تو عالمی میڈیا اور عمران خان کو سری نگر جانے کی اجازت دے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

وزیر خارجہ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت کو اپنی پالیسیوں پر اعتماد اور ہمت ہے تو ہمارا چیلنج قبول کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کرائے، اگر اس میں اتنی ہمت نہیں ہے تو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >