آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی بھی نمایاں پوزیشن

 

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی بلے باز بابر اعظم تیسرے نمبر پر

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی پلیئر رینکنگ جاری کردی ہے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا 871 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، جن کے بعد بھارتی بیٹسمین روہت شرما 855 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جبکہ پاکستانی سٹار بلے باز بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بولروں میں جسپریت بومرہ پہلے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

منگل کے روز انگلینڈ کے 329 رنز کے تعاقب میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے پر آئرلینڈ کے کئی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے جس طرح کہ آئرش کپتان اینڈی بلبیرنی 4 درجے بہتری سے 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ آئرلینڈ کے ہی پال اسٹرلنگ 26 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئرش بلے باز کرٹیس کیمفر کو ڈیبیو سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے پر انہیں بلے بازوں کی فہرست میں 191ویں نمبر پر شامل کر لیا گیا ہے۔ کرٹیس کیمفر پہلے میچ میں 59 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسرے میچ میں68 رنز اسکور کیے۔

دوسری جانب آئرلینڈ کے فاسٹ بولر کریگ ینگ نے 6 وکٹیں حاصل کی جس کے بعد ان کی رینکنگ میں 40 درجے بہتری آئی اور اب وہ بولروں کی فہرست میں89 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے بولرز میں سے عادل رشید سیریز میں5 وکٹیں لینے کے بعد29 ویں نمبر سے 25 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ لیفٹ آرم بولر ڈیوڈ ولی 8 وکٹوں کے بعد نہ صرف سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے بلکہ 6 درجے بہتری کے ساتھ اب 51ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ سیریز جیتنے سے انگلینڈ کی ٹیم نے 20 پوائنٹ حاصل کیے جس سے 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کی 13 ٹیموں کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اس فہرست میں آئرش ٹیم ابھی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

بھارت اور لیگ کی دیگر 7 ٹاپ ٹیمیں کوالیفائر کے ذریعے طے ہونے والے باقی دونوں فریقوں کے ساتھ براہ راست 10 ٹیموں کے ورلڈ کپ میں جگہ بنائیں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >