مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی طے، دلہن کون ہے؟

مریم نواز کے بیٹے جنید کی صفدر کی شادی طے، دلہن کون ہے؟

سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پاچکی ہے لیکن اس میں اہم بات شادی کا طے پانا نہیں ہے بلکہ جس کے ساتھ جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں وہ اہم ہے۔

بی بی سی کیلئے لکھے گئے اپنے ایک کالم میں سہیل وڑائچ نے خبر دی کہ لندن میں تعلیم حاصل کرنے والے نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی خود نواز شریف نے طے کی ہے، چونکہ نواز شریف طویل عرصے سے لندن میں مقیم ہیں اور ایک دو بار انہیں اپنے بچوں کے ہمراہ کافی پیتے اور کھانا کھاتے بھی دیکھا گیا ، ان کی مصروفیات اب یہی ہوں گی اخبار پڑھتے ہوں گے، بچوں سے گپ شپ کرتے ہوں گے ، سیاسی معاملات پر ہونٹ سیے ہوئے ہیں تو خاندانی معاملات میں دلچسپی لے رہے ہوں گے۔

سہیل وڑائچ نے مزید لکھا کہ نواز شریف کے نواسے کی شادی کسی اور سے نہیں قطر کی ایک لڑکی سے طے پائی جن کے والد کا نام سیف الرحمان ہے اور یہ سیف الرحمان کوئی اور نہیں بلکہ قومی احتساب بیورو والے ہیں، صحافی چوہدری غلام حسین نے اس لڑکی کی تصویر بھی لیک کردی اور کہا کہ یہ لڑکی بھی جنید صفدر کی طرح ایک بہت ہی امیر خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔

مریم نواز کے بیٹے جنید کی صفدر کی شادی طے، دلہن کون ہے؟

صحافی زاہد گشکوری نے بھی اس خبر کی تصدیق کی اور ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شریف فیملی کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی قطر میں مقیم سابق سینیٹر سیف الرحمان کے خاندان میں ہوگئی ہے۔

ابھی تک ان خبروں کی کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے، اور یہ تو شریف خاندان کے ذرائع کی جانب سے جاری کردہ معلومات پر ہی پتا چلے گا کہ اصل میں وہ لڑکی کون ہے جس سے جنید صفدر کی شادی طے ہوئی ہے۔

  • Imagine their characters, they know what are their crimes, they also know each other’s crimes, still marrying their kids within their families, this is enough to understand that they are the scums who survive in the filthiest slum of all sorts of corruptions and they feel this is their industry.

  • Is me koi khas bat? yeh tu time waist karne wali bat hai,
    Khabeeso Mulk ka socho, Piare watan ki bat karo, piare mulk ki Economy kasay thek ho gi,
    Yeh jo PM hai, is ko batao, mulk kasiay chalte hain

  • iss haramkhor ki shadi bhi kisi…… se hogi, awam ka maal chura kar khane wale maanbap aur bhagri awara maan…
    inqelab inqelab waahid hal inqelab e islami ke zarye sharia’t ka nifaz…. haq ke liye jiddojohad, sabr aur Allah per tawakkal karo…. FIRQABAZI HARAM HAI, SIRF MUSLIM BANO

  • I wonder why do we even talk about these looters and give them undue importance. Who are these anyway primarily lohaar who plundered our great country and ran away BUT till when after all they are going to face almighty Allah for the crimes they have committed. We should stop talking about or following these dacoos.

  • جس سے اور جہاں مرضی شادی کریں ہمیں کیا۔۔۔بسسسس ہمارے ملک کی جان چھوڑ دیں ،،۔
    بہت کھا لیا ان لٹیروں نے اسے۔۔۔۔۔بھاڑ میں جائیں یہ سب۔۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >