صحافی عمران ریاض کا لیگل نوٹس بھجوانے پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو جواب

صحافی اور وی لاگر عمران ریاض نے اپنی گزشتہ کچھ ویڈیوز میں عثمان بزدار پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے جواب میں وزیر اعلی پنجاب کی قانونی ٹیم نے ان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے، عثمان بزدار کی جانب سے بجھوایا گیا لیگل نوٹس ملنے پر صحافی عمران ریاض نے لیگل نوٹس کا جواب دینے کے لئے خوش آمدید کہا ہے۔

صحافی عمران ریاض کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے میرے خلاف لیگل نوٹس جاری کیا ہے، میں ان کو ان پر لگائے گئے الزامات کے جواب دینے کے لئے تیار ہوں اور اب ان سے ملاقات عدالت میں ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے دیگر صحافیوں کی طرح مجھ میں بھی ڈر پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ سب صحافی ایک جیسے نہیں ہوتے کچھ میرے جیسے ڈٹ جانے والے بھی ہوتے ہیں۔

یوٹیوب پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں عمران ریاض نے کہا کہ وزیر اعلی کی جانب سے جو مجھے لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے اس میں انہوں نے میرے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی جانب سے جتنے بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی ہیں ہمارے پاس درست معلومات ہے جو آپ کو عدالت میں فراہم کی جائے گی، عمران ریاض نے کہا کہ شکریہ عثمان بزدار صاحب آپ نے میرا کام آسان کر دیا ہے، میں آپ کا عدالت میں انتظار کروں گا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مجھے میرے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتے تو نہ دیجئے لیکن آپ کو عدالت میں جوابات دینے پڑیں گے اور ہر صورت دینے پڑیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >