گوجرانوالہ میں نامعلوم سیریل کلر دہشت کی علامت بن گیا، لوگ گھروں میں محصور

گوجرانوالہ میں نامعلوم سیریل کلر علاقے میں دہشت کی علامت بن گیا۔ ملزم نے چند ہی ہفتوں کے دوران ملزم نے اینٹوں اور آہنی راڈ کے وار کر کے خواتین سمیت چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

#24NewsGujranwala #24NewsHDExclusive Breakingگوجرانوالہ کے پوش علاقے پیپلز کالونی میں انیٹیں مار سیریل کلر گینگ سر گرم،سریل کلر گینگ پیپلز کالونی کے رہائشیوں کے لیے خوف کی علامت بن گیا،سیریل کلر گینگ 2 ہفتوں کے دوران 2 خواتین سمیت 5 افراد کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے،سریل کلر گینگ چھت پر سوئے شہریوں کو تیز دھار آلے اور اینٹوں کے وار سے نشانہ بناتا ہے.،تیز دھار آلے سے 5 افراد شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں،خوف کی علامت گینگ پولیس کے لیے بھی چیلنج بن چکا،

Posted by Gujranwala Ka 24 News on Thursday, August 6, 2020

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے شہری نامعلوم سیریل کلر کے خوف سے اپنے گھروں یں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ نامعلوم سیریل کلر اینٹوں اور آہنی راڈ سے وار کرکے لوگوں کو قتل کردیا ہے اور اب تک یہ سیریل کلر 2 خواتین سمیت چھ افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ 5 افراد کو شدید زخمی کر چکا ہے۔

پے درپے وارداتوں کے باوجود پولیس اس سیریل کلر کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھی پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی جس نے پولیس کی کارکردگی پر ہی سوالات اٹھادئیے۔

نامعلوم ملزم رات کے اندھیرے میں شہریوں کے گھروں میں داخل ہوتا اور ان کے سروں پر اینٹیں مارکر اور آہنی راڈ کے وار کرکے قتل کر دیتا ہے۔ یہ ملزم اکثر گھر کی چھت پر یا گھر سے باہر سوئے افراد کو نشانہ بناتا۔ لوگوں نے ڈرکے مارے گھروں اور کمروں کے دروازے بندکرکے سونا شروع کردیا اور رات کے وقت گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں سیریل کلنگ کا واقعہ آج سے 3 سال قبل بھی سامنے آچکا ہے جب پولیس نے ایک ایسے سیریل کلر محمد یوسف کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا جو 27 خواتین کو قتل کرچکا تھا۔ یہ ملزم لاری اڈوں، رکشہ اڈوں اور رش والے مقامات سے معمر عورتوں کو مدد کرنے کے بہانے اپنے ساتھ لے جاتا اور سنسان جگہ پر لے جا کر ان سے نقدی و قیمتی اشیاء چھین کر تشدد کر کے انہیں قتل کر دیتا تھا۔اس ملزم سے متعلق یہ انکشاف بھی ہوا تھا کہ ایک عورت کو اس ملزم نے صرف دس روپے کی خاطر مار ڈالا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >