وزیراعلیٰ کا نوٹس، راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کرکے ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقہ میں راہ چلتی لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم عامر قریشی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پولیس کے مطابق ملزم عامر قریشی کو متاثرہ لڑکی نے عدالت کے سامنےاپنے بیان میں نامزد کیا تھا۔ سی پی او محمد احسن یونس کے نوٹس پر واقعہ کا مقدمہ 15 جولائی کو پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

سی سی پی او احسن یونس کے مطابق واقعے کے دیگر ملزمان ارسلان اکرم اور محسن اکرم عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں ۔ دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کینسل کروانے کیلئے عدالت سے رابطہ کیا ہے اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں بھی گرفتار کیا جاۓ گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں لڑکی سے انسانیت سوز سلوک واقعے کا نوٹس لے لیا۔ آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے، ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روزقبل راولپنڈی میں 4 ناوباش وجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔ پولیس نے نامزد ملزمان کے ساتھی عامر قریشی کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی دو ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کرارکھی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >