لڑکی کی لڑکی سے شادی، علی آکاش عرف عاصمہ کی بیوی بننے والی نیہاگرفتار

لڑکی کی لڑکی سے شادی کا معاملہ: پولیس نے علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کی اہلیہ نیہا کو گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں میں دو لڑکیوں کی شادی کے معاملے میں ایک ڈرامائی موڑ آگیا اورپولیس نے علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کی بیوی بننے والی نیہا کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او ٹیکسلا کے مطابق دلہن بننے والی لڑکی نیہا کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کے لئے لاہور سے تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ خود کو لڑکا ظاہر کرنے والے علی آکاش کی تلاش کے لئے پولیس ٹیم کے چھاپے جاری ہیں۔

تھانہ ٹیکسلا کے ایس ایچ او نے بتایا کہ نیہا کو کل عدالت میں پیش کیا جاۓ گا۔ جب کہ علی آکاش کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں اور انہیں بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دلہن بننے والی نیہا کے والدین نے عدالت سے رابطہ کیا اور موقف اپنایا کہ نیہا سے شادی کرنیوالا لڑکا نہیں لڑکی ہے جس پر عدالت بار بار نیہا اور علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کو طلب کرتی رہی ۔ علی آکاش نے بجائے عدالت کے روبرو پیش ہونے اور اپنا میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے نیہا کو طلاق دیدی ۔

جس پرفاضل عدالت نے طلاق نامہ مسترد کردیا اور علی آکاش کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

ذرائع کے مطابق علی آکاش عرف عاصمہ کے لڑکا ہونے کے معمے کی گتھی پہلے ہی سلجھ چکی ہے اور علی آکاش عرف عاصمہ بی بی نے بجائے میڈیکل ٹیسٹ کرواکر اپنی جنس لڑکا ثابت کرنے کے اپنی بیوی نیہا علی کو طلاق دے دی ۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>