نوبیاہتا دلہن کی پُر اسرار ہلاکت، سسرالیوں پر مقدمہ درج

نوبیاہتا دلہن کی پُر اسرار ہلاکت، سسرالیوں پر مقدمہ درج

نیو کراچی بسم اللہ ہوٹل کی رہائشی نوبیاہتا دلہن کی سسرال میں پر اسرار طریقے سے موت ہوئی تو خاتون کے اہل خانہ نے سسرال پر قتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔

دلہن کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ اس کے سسرال والوں نے زہر دے کر ان کی لڑکی کی جان لی ہے۔ دلہن کے بھائی نے بیان دیا کہ اس کی بہن افشاں کی 27 سال عمر تھی جس کا دو سال قبل پھوپھی زاد جاوید سے نکاح ہوا تھا اور کچھ روز قبل رخصتی ہوئی۔

بھائی توقیر قریشی نے کہا کہ ابھی بہن کی مہندی بھی پھیکی نہیں پڑی تھی کہ اس کی کفن میں لپٹی لاش دیکھنے کو مل گئی۔

دلہن کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ اس کی بہن کو اس کے شوہر جاوید، ساس اور نند نے قتل کیا ہے جس کے قتل کے مقدمے کیلئے تھانہ نیو کراچی میں درخواست دائر کر دی ہے۔

مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق زہر کو موت کا سبب بتایا گیا ہے۔

جبکہ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے اس رپورٹ کے بعد تفتیش کو حتمی رخ مل سکے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >