نیب نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں

نیب نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں

قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کے گرد کارروائی کا گھیرا مزید تنگ کردیا، نیب نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں،مریم نواز کو تمام دستاویزات 11 اگست کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، مریم نواز کو اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ زمین خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئی، اراضی کی خریداری پر کتنا ٹیکس اور کتنی ڈیوٹی دی؟ 1400 کنال میں سے اگر کوئی زمین فروخت کی گئی تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، بتایا جائے کہ حاصل کی گئی زمین کس مقصد کےلیے استعمال کی جارہی ہے؟َ بتایا جائے مذکورہ زمین کمرشل استعمال یا پھر زرعی کاشت کےلیے استعمال کی جارہی ہے؟

مریم نواز پر رائے ونڈ میں خلاف قانون اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے، شریف خاندان کی جانب سے 2013 میں 3568 کنال اراضی خلاف قانون خریدی گئی، سب سے زیادہ زمین نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم بی بی کے نام منتقل ہوئی جو 1936 کنال تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے نام 12 ،12 ایکڑ زمین منتقل ہوئی اور زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا جب کہ 2015 میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے توسط لاہور کا ماسٹر پلان تبدیل کروایا گیا،جس کے تحت شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دے دیا گیا جو شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لیے کیا گیا۔

  • Yeh chornee kehti thee k meri London mein tou kya yahaa bhi koi property nahi hy aur ab jhotee ki kahaa sy yeh sari property milk rahi hy? looters lohaaar and bewaqoof people who are following them just for the sake of biryani and lafafaas. Bikaoo people no self sense at all .. kha gaye sarey mulk ko.

  • اس چور خاندان نے رسیدیں کیا دینی ہیں آگر آج پاکستان کے اداروں نے ان چور ڈاکووں خاندانوں کو انجام تک نہ پہنچایا تو پاکستان کا مستقبل چور ڈاکووں سے بھر جائے گا جو کہ اس ملک اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہت بڑا المیہ بن جائے گا آمید ھے پاکستان کے ادارے ان چور ڈاکو خاندانوں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کر کے اپنے آخری انجام تک پہنچا کر پاکستان اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا دیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >