فواد چوہدری کا میڈیکل انجینئرنگ اور ہائی ٹیک زرعی فارمز کے پروگرام شروع کرنے کا اعلان

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے میڈیکل انجینئرنگ اور زراعت سے متعلق دو پروگرام لانے کا اعلان کردیا ہے ، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں وزیراعظم کی منظوری کے بعد دونوں پروگرام رواں ماہ لائیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اگلے دو پروگرام وزیراعظم کی منظوری سے رواں مہینےلانچ کریںگے، پہلا پروگرام میڈیکل انجینرنگ سے متعلق ہے ، چاہتے ہیں ضلع سیالکوٹ کو گوادر جیسا اسٹیٹس دیا جائے تاکہ 400ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کو دو سالوں میں 2 بلین ڈالر پر لے جا سکیں۔

فواد چوہدری نے دوسرے پروگرام سے متعلق بتایاکہ دو ایکڑ سے بارہ ایکڑ تک کے ہائی ٹیک زرعی فارمز بنائیں جائیں گے،  جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے یہ زرعی فارمز چھوٹے کاشتکار کا طریقہ کاشت توبدلیں گے، اس کے ساتھ ساتھ ہماری زراعت کا سارا ماحول بھی تبدیل کردیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >